Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر مبارکباد، بھارت کی ترقی میں ناری شکتی کے کردار کو سراہا


وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارت کی ناری شکتی کی قوت، عزم اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے ملک بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کی ترقی کی تشکیل میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ ان کی کامیابیاں قوم کو تحریک دیتی ہیں اور ایک وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی تعمیر کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

خواتین کی قیادت میں ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی متعدد اسکیموں اور اقدامات کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے جن کے ذریعے ہر خاتون اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لا سکے اور بھارت کی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کی ناری شکتی کی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور یہ اس بات کی طاقتور یاد دہانی ہیں کہ قوم کی تعمیر میں خواتین کس قدر تبدیلی لانے والا کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے بھارت آگے بڑھ رہا ہے، خواتین کی امنگیں اور خدمات ملک کو ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی جانب اجتماعی سفر میں مسلسل رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔

نریندر مودی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران نچلی سطح پر خواتین کی زندگیوں میں کس طرح نمایاں تبدیلی آئی ہے، اور ملک بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے اثرات کو اجاگر کیا۔

ایکس پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں نریندر مودی نے کہا:

’’عالمی یومِ خواتین کے موقع پر میں اپنی تمام ناری شکتی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ بھارت کی ترقی کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ ان کی کامیابیاں ہماری قوم کو متاثر کرتی ہیں اور ایک وکست بھارت کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

خواتین کو بااختیار بنانا ہماری مختلف اسکیموں اور اقدامات کا بنیادی حصہ ہے۔ ہم ایسے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو ہر خاتون کو اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے اور بھارت کی ترقی کے سفر میں حصہ لینے کے قابل بنائیں۔

#نئےبھارت_کی_ناری_شکتی‘‘

’’بھارت کی ناری شکتی کی کامیابیاں فخر کا باعث ہیں اور یہ قوم کی تعمیر میں خواتین کے انقلابی کردار کی ایک مضبوط یاد دہانی بھی ہیں۔ جیسے جیسے بھارت مزید ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، خواتین کی امنگیں اور خدمات ہماری اجتماعی رہنمائی کرتی رہیں گی تاکہ ہم ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی جانب اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔

#نئےبھارت_کی_ناری_شکتی‘‘

’’گزشتہ ایک دہائی کے دوران نچلی سطح پر خواتین کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلی کی ایک جھلک

#نئےبھارت_کی_ناری_شکتی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3513