پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے قطر کے سابق امیر عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کےانتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
معاصرقطر کے معمار کے طور پر امیر کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کی دور اندیش قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور گزشتہ برسوں میں ہندوستان-قطر تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردارکے ساتھ ساتھ ہندوستان اور قطر میں ہندوستانی افراد کے لئے ان کی گہری محبت کو بھی یاد کیا۔
قطر کے امیر نے وزیر اعظم کے ذریعہ اظہارت تعزیت کے لیے فون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مشکل کی ان کے لئے تعزیتی کلمات کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تعریف کی ۔
دونوں رہنماؤں نےقطر کےسابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وراثت کو آگے بڑھانے اور ہندوستان-قطر اسٹریٹیجک شراکت داری اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ح۔ ش ہ ب)
Spoke with H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the Amir of Qatar and conveyed heartfelt condolences on the passing of H.H. the Father Amir, Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. Recalled his deep affection for India, his warmth towards the Indian community in Qatar and his…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 16, 2026