Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم 3 جنوری 2019کو پنجاب کا دورہ کریں گے


جالندھر میں   انڈین سائنس کانگریس کے 106ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے

 

نئی دہلی، 2جنوری 2019/  وزیراعظم جناب نریندر مودی  3 جنوری 2019 کو  پنجاب کا دورہ کریں گے۔

وہ  3 جنوری  کو پنجاب کے جالندھر  میں  انڈین سائنس کانگریس  (آئی سی ایس)-2019 کے 106ویں ایڈیشن کا  افتتاح کریں گے۔  وہ اس موقع پر  ایک افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔  اس کے بعد وزیراعظم   پنجاب میں گرداس پور جائیں گے  جہاں و ہ ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں  سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع  کے جذبے کو  قوت  بخشنے کے لئے   وزیراعظم کے ویژن کے مطابق    یہ  پانچویں انڈین سائنس کانگریس ہوگی جس سے  وزیراعظم خطاب کریں گے۔ ماضی میں   انہوں نے    2018 میں  اندین سائنس کانگریس کے 105ویں ایڈیشن میں، 2017 میں 104ویں ایڈیشن میں، 2016 میں 103ویں ایڈیشن میں  اور2015 میں 102ویں  ا  اپنا  افتتاحی خطبہ دیا تھا۔  

۔

 

U- 28