پی ایم انڈیا
نئیدہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری 2019 کو جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے دورے پر جائیں گے۔
جھارکھنڈ میں وزیراعظم شمالی کوئل (منڈل باندھ) پروجیکٹ اور کنہر اسٹون پائپ لائن آبپاشی نظام کے احیا کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی علامت کے طور پر لوح کی رونمائی کریں گے۔ موصوف پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 25000 استفادہ کنندگان کے لئے اجتماعی ای۔ گرہ پرویش کا افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
اس کے بعد وزیراعظماوڈیشہ روانہ ہوجائیں گے۔ باری پدا میں موصوف آئی او ایل کےبالا سور ۔ ہلدیہ۔ درگا پورملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کے ایل پی جی پائپ لائن پروجیکٹ سیکشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیراعظم ہری پور گڑھ کے قدیم قلعے میں رسیکا رائے مندر کے تحفظ اور ترقی کے لئے کام کے آغاز کی علامت کے طور پر لوح کی رونمائی کریں گے۔ وہ مختلف قومی شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں کو چار لینوں میں بدلنے کے کام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور چھ پاسپورٹ سیوا کیندروں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم ٹاٹا نگر سے بادام پہاڑ تک کے لئے دوسری مسافر ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر رخصت بھی کریں گے۔
باری پدا میں وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
U- 117