Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم 6 مارچ کو سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے


نئیدہلی  ،05مارچ ۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی 6  مارچ 2018  کو راجدھانی دلی کے منیرکا کے علاقے میں سینٹر ل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کی نئی عمارت اوراس کے احاطے کا افتتاح کریں گے ۔یہ عمارت کمیشن کو  ایک مقام واحد سے کام کرنے کی سہولت دستیاب کرائے گی ۔اس سے پہلے سی آئی سی کا کام  ایک کرائے کی عمارت میں ہورہا تھا۔ نیشنل بلڈنگ کارپوریشن کی تعمیر کردہ  یہ جدید ترین  سہولیات سے لیس عمارت اپنی مدت تکمیل کی تاریخ سے قبل ہی مکمل ہوچکی ہے ۔ اس پانچ منزلہ عمارت میں  سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے سبھی ہئیرنگ روم ،جدیدترین فنون ،آئی ٹی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے نظام سے لیس ہے ۔ یادرہے کہ  سی آئی سی ایک اہم مرکزی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی تشکیل   حق اطلاعات کے تحت 2005  میں کی گئی تھی ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش۔رم

U-1170