پی ایم انڈیا
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو میں ’’آرٹ آف لیونگ‘‘ کے دورے کے دوران روحانی پیشوا شری شری روی شنکر جی سے ملاقات کی۔
جناب مودی نے کہا کہ اُن کی شری شری روی شنکر جی کے ساتھ مختلف موضوعات پر نہایت عمدہ گفتگو ہوئی، خصوصاً ’’آرٹ آف لیونگ‘‘ کی جانب سے انجام دیے جا رہے کاموں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے شری شری روی شنکر جی کے سماجی بھلائی کے جذبے کو سراہا اور معاشرے کی خدمت کے لیے تنظیم کی مختلف سرگرمیوں اور اقدامات کی بھی ستائش کی۔
وزیرِاعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’آرٹ آف لیونگ میں قیام کے دوران شری شری روی شنکر جی سے ملاقات ہوئی۔ مختلف موضوعات، خصوصاً ’آرٹ آف لیونگ‘ کے کاموں پر نہایت اچھی گفتگو ہوئی۔ سماجی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے اُن کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔‘‘
@آرٹ آف لیونگ
@گُرو دیو‘‘
While at Art of Living, met Sri Sri Ravi Shankar Ji. We had an excellent discussion on various subjects, notably the work of Art of Living. His passion towards furthering societal good is noteworthy.@ArtofLiving@Gurudev pic.twitter.com/c9vah6mXeO
— Narendra Modi (@narendramodi) May 10, 2026
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6884