پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس دور کو ہندوستان کی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور بے شمار شہریوں کی غیر معمولی جرات، عزم اور ثابت قدمی کا بھی مظہر تھا، جنہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا اور آئین میں درج اصولوں کا دفاع کیا۔
آئینی اقدار سے قوم کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہاکہ آئین 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں، حقوق اور فرائض کا مظہر ہے۔ اس جذبے کی رہنمائی میں، بھارت اپنی جمہوری بنیادوں کو مزید مضبوط بناتا رہے گا اور انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے اصولوں سے وابستہ رہے گا۔
وزیرِ اعظم نے جمہوریت، آئین اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی توثیق کرتے ہوئے سنسکرت کا ایک سبھاشتم بھی شیئر کیا:
“स्वातन्त्र्यात् सुखमाप्नोति स्वातन्त्र्याल्लभते परम्।
स्वातन्त्र्यान्निर्वृत्तिं गच्छेत् स्वातन्त्र्यात् परमं पदम् ।।”
وزیرِ اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘آج ہم ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کی تاریخ کے تاریک ترین ادوار میں سے ایک، ایمرجنسی، کے دوران جمہوری اقدار کا ثابت قدمی سے دفاع کیا۔
ایمرجنسی ہمارے آئین پر براہِ راست حملہ تھی۔ اس دوران شہری آزادیوں کو بالائے طاق رکھا گیا، اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں لگائی گئیں، سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان اداروں کو نقصان پہنچایا گیا جو ہماری جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ، اس دور نے بے شمار شہریوں کی غیر معمولی جرات کو بھی آشکار کیا، جنہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا اور ہمارے آئین میں درج اصولوں کا دفاع کیا۔
ہم سب کے لیے ہمارا آئین 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں، حقوق اور فرائض کا مظہر ہے۔ ہم آئینی اقدار کے تحفظ کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اپنے آئین کی روح کی رہنمائی میں، ہم ایک ایسا بھارت تعمیر کریں گے جو ہمیشہ انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے اصولوں کا پابند رہے گا۔
#SamvidhanHatyaDiwas
Today, we pay homage to all those who steadfastly defended democratic values during one of the darkest chapters in India’s history, the Emergency.
The Emergency was a direct assault on our Constitution. It witnessed the suspension of civil liberties, curbs on freedom of…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2026
‘‘یومِ دستور قتل’’ آج ہمیں اُس سیاہ دور کی یاد دلاتا ہے جب بھارتی جمہوریت کو بری طرح کچل دیا گیا تھا۔ یہ دن ہمیں جمہوریت، آئین اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُرعزم رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والی تمام عظیم شخصیات کو میرا پُرخلوص سلام اور خراجِ عقیدت۔
स्वातन्त्र्यात् सुखमाप्नोति स्वातन्त्र्याल्लभते परम्।
स्वातन्त्र्यान्निर्वृत्तिं गच्छेत् स्वातन्त्र्यात् परमं पदम् ।।
#SamvidhanHatyaDiwas
संविधान हत्या दिवस आज हमें उस काले दौर की याद दिला रहा है, जब भारतीय लोकतंत्र को बुरी तरह से कुचला गया था। यह हमें लोकतंत्र, संविधान और नागरिक अधिकारों की रक्षा के लिए हमेशा प्रतिबद्ध रहने को प्रेरित करता है। आपातकाल का विरोध करने वाली सभी विभूतियों को सादर नमन।
स्वातन्त्र्यात्… pic.twitter.com/hBr3DzrtsR
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ م ش۔
U-9157