Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے جاپان اوپن 2026 کا خطاب جیتنے پر پی وی سندھو کو مبارکباد دی


وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج بھارتی شٹلر پی وی سندھو کو جاپان اوپن 2026 کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی، اور وہ یہ تاریخی کارنامہ انجام دینے والی پہلی بھارتی بن گئیں۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ پی وی سندھو کا عزم اور غیر معمولی ہنر پورے ٹورنامنٹ میں پوری طرح سے نظر آیا اور وہ ملک بھر کے بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے اور چمکنے کی تحریک دیں گی۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

بھارتی بیڈمنٹن کے لیے ایک تاریخی کارنامہ!

جاپان اوپن 2026 میں فاتح بننے پر پی وی سندھو کو مبارکباد۔ ان کا عزم اور غیر معمولی ہنر پورے ٹورنامنٹ میں پوری طرح سے نظر آیا۔ یہ حقیقت کہ وہ یہ خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی ہیں، اس کام یابی کو اور بھی خاص بناتی ہے۔ اس سے ملک بھر کے بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے اور چمکنے کے لیے ترغیب ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 147