Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے نئی دہلی میں برکس کے ضمنی اجلاس میں افریقی یونین کے چیئرپرسن اور جمہوریہ برونڈی کے صدر سے ملاقات کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 18ویں برکس کے ضمنی اجلاس میں افریقی یونین کے چیئرپرسن اور جمہوریہ برونڈی کے صدر عزت مآب ایوارسٹ نڈایشیمیے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

دونوں رہ نماؤں نے 2023 میں بھارت کی صدارت کے دوران افریقی یونین کو جی 20 میں شامل کرنے میں بھارت کے کردار کو یاد کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ بھارت-افریقی یونین شراکت داری گلوبل ساؤتھ کے اندر تعاون کا ایک اہم ستون ہے۔ انھوں نے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر چوتھے بھارت-افریقہ فورم سربراہی اجلاس (آئی اے ایف ایس-IV) کے جلد انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایبولا کے پھیلاؤ کا کام یابی سے مقابلہ کرنے پر افریقی یونین کی قیادت کی ستائش کی۔ افریقی یونین کے چیئرپرسن نے اس وبا کو کم کرنے میں مدد کے لیے افریقہ سی ڈی سی کو بھارت کی طبی امداد کو سراہا۔

دونوں رہ نماؤں نے بھارت-برونڈی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جو گرم جوشی، یکجہتی اور مشترکہ ترقیاتی امنگوں سے مسلسل نمایاں ہیں۔ دونوں رہ نماؤں نے اقتصادی تعاون، ترقیاتی شراکت داری، زرعی جدید کاری، صحت کی دیکھ بھال اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 3387