پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں ابیلارڈو دے لا اسپریلا کی کامیابی پر انہیں دلی مبارک باد پیش کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہندستان، کولمبیا کے ساتھ اپنی قریبی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو مختلف شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا:
“میں آپ کو کامیاب دورِ صدارت کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور آئندہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔“
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:
کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ابیلارڈو دے لا اسپریلا کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔
ہندستان، کولمبیا کے ساتھ اپنی قریبی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو ہر شعبے میں مسلسل فروغ پا رہی ہے۔ میں آپ کے کامیاب دورِ صدارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مستقبل میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیےساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔“
Heartiest congratulations, Abelardo de la Espriella, on your victory in the Colombian presidential elections.
India values its close friendship with Colombia which continues to grow in all areas. I convey my best wishes for a successful tenure and look forward to working…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2026
ش ح۔ م ش ع۔ ج
uno-9279