پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج 58ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں چار طلائی تمغے حاصل کرنے پر بھارتی ٹیم کے دیبادتا پریا درشی، ہرشیت سنگھال، کبیر چھلر اور سندیپ کوچھی کو مبارکباد دی، جو اس معزز عالمی مقابلے میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیم کی ذہانت، لگن اور سائنس کے لیے جذبے نے پورے ملک کو فخر کا احساس دلایا ہے، اور یہ لاتعداد نوجوان ذہنوں کو کیمسٹری کے مطالعہ اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب بھی دے گا۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
بھارت کی یوا شکتی عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہی ہے!
58ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں طلائی تمغے جیتنے پر ہماری ٹیم دیبادتا پریا درشی، ہرشیت سنگھال، کبیر چھلر اور سندیپ کوچھی کو مبارکباد۔ یہ اس معزز پلیٹ فارم پر بھارت کی بہترین کارکردگی تھی۔
ان کی ذہانت، لگن اور سائنس کے لیے جذبے نے پورے ملک کو فخر کا احساس دلایا ہے۔ یہ لاتعداد نوجوان ذہنوں کو کیمسٹری کے مطالعہ اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب بھی دے گا۔
India’s Yuva Shakti continues to make a mark globally!
Congratulations to our team of Debadatta Priyadarshi, Harshit Singhal, Kabeer Chhillar and Sandeep Kuchi for winning Gold Medals at the 58th International Chemistry Olympiad. This was India’s best performance at this… pic.twitter.com/aTbQP4z1cT
— Narendra Modi (@narendramodi) July 19, 2026
***
(ش ح – ع ا)
U.No. 145