پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہوئے سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دسانائیکا سے ملاقات کی۔ صدر دسانائیکا کا منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد دسمبر 2024 میں ہونے والے سرکاری دورے کے بعد یہ ان کا بھارت کا دوسرا دورہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے نتیجے میں شروع کی گئی دوطرفہ پہل کاریوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں اپریل 2025 میں وزیرِ اعظم کے سری لنکا کے سرکاری دورے کے نتائج بھی شامل ہیں۔ رہنماؤں نے مادی، ڈیجیٹل اور توانائی رابطہ کاری کے اہم ستونوں کے تحت تعاون کو مزید تیز کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترقیاتی اہداف کے حصول میں ٹیکنالوجی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ہم آہنگی کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
صدر دسانائیکا نے سائیکلون دِتواہ کے بعد بھارت کی فوری اور غیر مشروط امداد پر اظہارِ تشکر کیا۔ فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر بھارت نے ’آپریشن ساگر بندھو‘ کے تحت ہنگامی امدادی سامان فوری طور پر روانہ کیا اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں میں معاونت فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے 450 ملین امریکی ڈالر کے امدادی پیکیج کے ذریعے تعمیرِ نو اور بحالی کے لیے بھارت کی جاری معاونت میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سری لنکا میں حال ہی میں مقدس دیونیموری تبرکات کی نمائش کے کامیاب انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تہذیبی روابط کی مضبوطی بھارت–سری لنکا شراکت داری کو ایک منفرد اور بے مثال قوت فراہم کرتی ہے۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سری لنکا کی پائیدار ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے اور بحرِ ہند کے خطے کے استحکام میں معاونت کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2836
Strengthening friendship with a valued neighbour!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2026
It was wonderful meeting President Anura Kumara Dissanayake in Delhi. We took stock of the progress in India-Sri Lanka relations in the recent times. We also discussed avenues of cooperation in areas such as energy,… pic.twitter.com/3Fe3m56foE
වටිනා අසල්වැසියකු සමඟ මිත්රත්වය ශක්තිමත් කරමින්!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2026
ජනාධිපති අනුර කුමාර දිසානායක මැතිතුමා දිල්ලියේදී හමු වීම සතුටකි. අපි මෑත කාලීන ඉන්දියා-ශ්රී ලංකා සබඳතා හි ප්රගතිය සමාලෝචනය කළෙමු. අපි බලශක්තිය, සම්බන්ධකතාවය, යටිතල පහසුකම්, සෞඛ්ය සේවය, කුසලතා සංවර්ධනය, සංස්කෘතිය, නීල ආර්ථිකය… pic.twitter.com/JHnffLxIUJ
மதிப்புமிக்க ஓர் அயலவருடனான நட்புறவை வலுவாக்கல்!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2026
டில்லியில் ஜனாதிபதி அநுர குமார திசாநாயக்க அவர்களை சந்தித்தமை மிகவும் மகிழ்ச்சிக்குரிய விடயமாகும். அண்மைய காலங்களில் இந்திய இலங்கை உறவுகளில் ஏற்பட்டுள்ள முன்னேற்றம் தொடர்பாக நாம் மீளாய்வு செய்திருந்தோம். அத்துடன், எரிசக்தி,… pic.twitter.com/TSoaUINSbW