Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم کی قومی یومِ کھیل کے موقع پر مبارک باد


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیلوں سے محبت کرنے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی لگن، جذبہ اور عزم پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیرِ اعظم نے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند جی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی غیر معمولی صلاحیت اور ہندوستانی ہاکی کے لیے خدمات نسل در نسل لوگوں کے لیے تحریک کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

جناب مودی نے ’ایکس‘ پر لکھا:

’’کھیل شائقین کے نام۔۔۔ آپ کی لگن، جذبہ اور عزم ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ہم عظیم میجر دھیان چند جی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی غیر معمولی صلاحیت نسلوں کو تحریک دیتی ہے۔

#قومی_یوم_کھیل‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2748