پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 اگست 2026 کو صبح 9:30 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں بھارت کے سابق صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی خودنوشت ٹرایمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلز(بھارتی جمہوریہ کی فتح: میری زندگی، میری جدوجہد)کا اجراء کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم پروگرام سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کی جانب سے اس خودنوشت کی رونمائی ملک کی ممتاز عوامی شخصیات میں شمار ہونے والی جناب رام ناتھ کووند کی زندگی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔ یہ خودنوشت جناب رام ناتھ کووند کی غیر معمولی زندگی کے سفر کی ایک نہایت ذاتی روداد پیش کرتی ہے، جس میں ان کے ابتدائی ایام سے لے کر ان کی جدوجہد، کامیابیوں، عوامی زندگی کے اہم مراحل اور بالآخر بھارت کے 14ویں صدر کی حیثیت سے انجام دی گئی خدمات تک کے حالات و تجربات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں ان اقدار، تجربات اور حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے ان کی زندگی کے سفر اور عوامی خدمت کو تشکیل دیا۔
********
ش ح۔ ع ح ۔رض
U-1799