پی ایم انڈیا
نئی دہلی،28 جون 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 جون 2018ء کو نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا دورہ کریں گے۔
وہ ایمس میں معمر افراد کے لئے نیشنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ مرکز معمر افراد کو بہت سی خصوصی صحت خدمات فراہم کرے گا۔ اس میں جنرل وارڈ کے طورپر 200 بستر ہوں گے۔
اسی دن وزیر اعظم صفدر جنگ اسپتال میں 555 بستروں والے سپر اسپیشلٹی بلاک کا افتتاح کریں گے۔ وہ صفدر جنگ اسپتال میں 500 بستروں والے نئے ایمرجنسی بلاک کو وقف کرنے کی رسم بھی انجام دیں گے۔اس کے علاوہ وہ ایمس میں 300 بستروں والے پاور گرڈ وشرام سدن اور ایمس انصاری نگر اور ٹراما سینٹر کے مابین ایک ٹنل کو وقف کرنے کی رسم بھی انجام دیں گے۔ اس ٹنل میں موٹر گاڑیاں چل سکتی ہیں۔
م ن۔ج۔ن ع
U: 3363
Tomorrow PM @narendramodi will visit AIIMS, where he will lay the Foundation Stone of the National Centre for Aging. This will provide the older population with multi-speciality healthcare. It will have 200 general ward beds.
— PMO India (@PMOIndia) June 28, 2018
He will also inaugurate the 555-bed Super Speciality Block in Safdarjung Hospital. He will dedicate the 500-bed New Emergency Block in Safdarjung Hospital, 300-bed PowerGrid Vishram Sadan in AIIMS and the Connection Motorable Tunnel between AIIMS, Ansari Nagar and Trauma Centre.
— PMO India (@PMOIndia) June 28, 2018