Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قانون ساز اداروں میں خواتین کے ریزرویشن پر اپنے اوپ- ایڈ مضمون کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قانون ساز اداروں میں خواتین کے ریزرویشن پر لکھے گئے ایک اوپ- ایڈ مضمون کی جھلکیاں شیئر کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض  ایک قانون سازی کا عمل ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی ناری شکتی کی امنگوں کی عکاسی ہے ۔

ایکس پر سلسلے وار پوسٹس میں وزیراعظم نے لکھا :

‘‘پی ایم @narendramodi  نے قانون ساز اداروں میں خواتین کے ریزرویشن پر ایک اوپ- ایڈ لکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ  محض  ایک قانون سازی کا عمل ہی  نہیں بلکہ ہندوستان کی ناری شکتی کی امنگوں کی عکاسی ہے ۔

یہ تھریڈ مضمون کے اہم نکات پر روشنی ڈالتا ہے ۔ ’’

‘‘جب خواتین ترقی کرتی ہیں تو معاشرہ ترقی کرتا ہے۔’’

 

‘‘معاشی اور سماجی زندگی میں خواتین کی شرکت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا۔’’

 

‘‘جب خواتین انتظامیہ اور فیصلہ سازی میں حصہ لیتی ہیں ، تو وہ اپنے ساتھ تجربات اور بصیرت لاتی ہیں جو عوامی تبادلہ خیال  کو تقویت بخشتی ہیں اور حکمرانی کے معیار کو بہتر بناتی ہیں’’۔

‘‘یہ ضروری ہے کہ 2029 کے لوک سبھا انتخابات اور آنے والے وقت میں مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات خواتین کے ریزرویشن کے ساتھ منعقد کیے جائیں’’۔

 

‘‘ستمبر 2023 میں پارلیمنٹ نے نر شکتی وندن ادھینیم کو اتفاق رائے سے منظور کیا ’’۔

 

‘‘خواتین کی نمائندگی کو آگے بڑھانے میں ہر تاخیر درحقیقت ہماری جمہوریت کے معیار اور شمولیت کو مضبوط کرنے میں تاخیر ہے ۔’’

 

‘‘خواتین کے ریزرویشن کے لیے بل کی منظوری کے ذریعے وسیع تر ممکنہ اتفاق رائے کی عکاسی  ہونی  چاہیے اور وسیع تر قومی مفاد کی رہنمائی ہونی  چاہیے۔’’

 

‘‘آئیے ہم مل کر آگے بڑھیں اور آئینی اقدار کو مضبوط کریں اور قومی ترقی کے لیے اپنی ناری شکتی کو بااختیار بنائیں’’۔

 

‘‘اوپ – ایڈ کو یہاں پڑھیں: https://nm-4.com/Tbn4Gs’’

*****

(ش ح  ۔ ش  ب۔م ذ)

U. No. 5617