پی ایم انڈیا
لال قلعہ کی فصیل سے 80ویں یوم آزادی کے اپنے خطاب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2047 تک وکست بھارت کی جانب بھارت کے سفر کو تیز کرنے کے لیے متعدد اہم اعلانات کیے۔ ملک کی کام کاج کی ثقافت، فکر اور اولوالعزمی کے دائرے میں تبدیلی لانے کی بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے شہریوں، حکومتوں، صنعت، کاشتکاروں، نوجوانوں اور سماج کے دیگر طبقات کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم کے خطاب کے کلیدی نکات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ آئندہ سطح کی اصلاحات: وزیر اعظم نے اصلاحات کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لیے اصلاحات نہ تو کوئی مجبوری ہیں اور نہ ہی محض ایک پرکشش نعرہ، بلکہ یہ پختہ عزم اور یقین کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، معاشرے، صنعت، مینوفیکچررز اور کاشتکاروں، سب کو روایتی نظام، سوچ اور اہداف کو تبدیل کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے مرکز، ریاستوں اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ مل کر آگے بڑھیں اور اصلاحات کے عمل کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں، تاکہ تمام نظام، پالیسیاں اور قوانین 2047 کی امنگوں کے مطابق ڈھالے جا سکیں۔
2۔ وکست بھارت کے لیے ’سپت دھارا‘: وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ سے قوت کے سات چشموں یعنی’ سپت دھارا‘ کا نعرہ دیا، جس کا مقصد بھارت کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنا اور ملک کو آئندہ پانچ سے سات برسوں میں نئی رفتار دینا ہے۔ وہ سات چشمے ہیں:
3۔ بھارت کی اولوالعزمیوں کے دائرے کو بڑھانا: ملک کو بلند سوچ اپنانے کی ترغیب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پوچھا کہ آنے والی دہائی میں ’فارچیون 500 ‘کی فہرست میں بھارت کی 50 کمپنیاں کیوں نہیں ہونی چاہئیں؟ انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچ بڑے بینکوں میں ایک بھارتی بینک شامل ہونا چاہیے اور دنیا کی پانچ سب سے بڑی فارما کمپنیوں میں ایک یا دو بھارتی کمپنیوں کو جگہ ملنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ بھارتی قانون داں ادارے، ریٹنگ ایجنسیاں، مشاورتی فرمز اور اکاؤنٹنگ فرمز دنیا کے معروف اداروں کے طور پر ابھریں، بھارتی تکنالوجی کمپنیاں عالمی قائد بنیں، اور بھارتی برانڈز ملک کی ایسی پہچان بنیں جو دنیا کو اپنی جانب راغب کریں۔
4۔ بھارتی معیار کو عالمی شناخت بنانا: وزیر اعظم نے مینوفیکچررز، کاروباری شخصیات اور ایم ایس ایم ایز سے پرزور اپیل کی کہ وہ عالمی منڈیوں میں بھروسے اور معیار کو بھارتی مصنوعات کی پہچان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو لاگت، معیار اور پیمانے میں عالمی معیارات پر پورا اترنا ہوگا اور ایسی مصنوعات پیش کرنی ہوں گی جو دنیا کی منڈیوں میں کامیابی سے مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ایز) پر زور دیا کہ وہ بھارت کے تجارتی معاہدوں سے پیدا ہونے والے مواقع سے مستفید ہوں اور معیار و مسابقت کے عالمی پیرامیٹرز پر پورا اترتے ہوئے بھارتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک لے جائیں۔
5۔ کام کاج کے کلچر کو تبدیل کرنااور اسے بھارت کے اہداف کے پیمانے سے ہم آہنگ کرنا: وزیر اعظم نے کہا کہ اس صدی کی اگلی چوتھائی (25 برس) بھارت کے لیے انتہائی اہم ہے اور ملک نہ تو رک سکتا ہے اور نہ ہی اپنی رفتار کو سست ہونے کی اجازت دے سکتا ہے۔ انہوں نے ملک کے کام کاج کے کلچر، سوچ اور کام کی رفتار کو تبدیل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جو کام گزشتہ پانچ سات دہائیوں میں مکمل نہیں ہو سکے تھے، انہیں آنے والے پانچ سات برسوں میں مکمل کرنا ہوگا۔
6۔ نشہ مکت بھارت – ہر خاندان کو اس سے جڑنا ہوگا: منشیات کے استعمال کو بھارت کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی چنوتی قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ منشیات سے مبرا بھارت ایک اجتماعی ذمہ داری بننا چاہیے۔ مائی بھارت کے رضاکاروں، غیر سرکاری تنظیموں، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور روحانی رہنماؤں پر مشتمل 100 ہفتوں پر مشتمل ‘نشہ مکت بھارت مہم’ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ہر خاندان پر زور دیا کہ وہ اس مہم کا حصہ بنے اور نشہ مکت بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں اپنا تعاون پیش کرے۔
7۔ خواتین کے ریزرویشن کا نفاذ: وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ کے لیے متحد ہو جائیں۔ ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اس امر کو یقینی بنائیں کہ خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد نمائندگی حاصل ہو اور وہ بھارت کی پالیسیوں کو ترتیب دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
8۔ مردم شماری میں شرکت کے لیے نوجوانوں کی قیادت: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پالیسیوں، اسکیموں اور ملک کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے درست معلومات کا ہونا لازمی ہے، وزیر اعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جاری مردم شماری میں اپنے خاندانوں کی درست طریقے سے شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آگے بڑھ کر قیادت کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھیں، فارم کو سمجھیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ درج کی گئی معلومات بالکل درست ہو اور مردم شماری کے اس عمل میں سرگرمی سے حصہ لیں۔
9۔ خود سے بالاتر ملک؛ فرض شناسی ہماری پہچان: ‘پنچ پران’ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غلامی کی ذہنیت کے خاتمے کا سلسلہ جاری رکھیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کا مفاد ذاتی مفاد سے بالاتر ہونا چاہیے اور فرض شناسی کو ہماری پہچان بننا چاہیے۔
10۔ خوابوں کو عزم میں اور عزم کو کامیابی میں تبدیل کرنا: ‘وکست بھارت’ کے لیے اجتماعی قومی کوششوں کی اپیل کے ساتھ بات کو ختم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت، موقع اور عزم بھارت کا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ خوابوں کو عزم میں، عزم کو طاقت میں اور طاقت کو کامیابی میں تبدیل کریں، اپنے ہر قدم کو ترقی کی سمت میں بڑھائیں، مل کر آگے بڑھیں اور اجتماعی طور پر ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2151
Watch LIVE. https://t.co/TmFSTCdlYC
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
Today is a day to move forward with our dreams, resolve and strength. pic.twitter.com/kTXLdvTTJu
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
India has set a big goal... To become a developed nation by 2047. pic.twitter.com/FOQIgsK3lF
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
We must believe in ourselves and take pride in building an Aatmanirbhar Bharat. pic.twitter.com/cxR8T42Mke
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
Sectors that were once seen as 'No-Go Areas' are now 'Go-Ahead Areas.' pic.twitter.com/k94STQjwdQ
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
Every Indian is embracing the spirit of Make in India and Vocal for Local. pic.twitter.com/R84aDMZjt0
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
India has a stable political mandate, a stable government, a vibrant democracy, a strong judicial system and a Constitution that guides us all. pic.twitter.com/JYbThDEhet
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
We need to focus on three things... Cost, quality and scale. pic.twitter.com/0wZusWMS51
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
Our factories must be competitive, our products user-friendly and our packaging must be the best. pic.twitter.com/42QzQ6UrRd
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
Places once affected by Naxal violence are witnessing peace, development and new hope. pic.twitter.com/QTRhWI1dpx
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026
These Saptadharas will drive India forward and take the nation to new heights. pic.twitter.com/hHukVE7FrW
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2026