Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم سے روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین سے ملاقات


نئی دہلی۔23 دسمبر آج سہ پہر روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین کا اس سال تیسری بار ہندوستان آنے پر استقبال کیا ۔ انہوں نے اس سال اعلی سطحی باہمی تبادلے میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ سالانہ کانفرنس کے لیے اس سال جون میں پیٹرس برگ کے اپنے دورے کا ذکر کیا ۔
وزیر اعظم اور روس کے نائب وزیر اعظم روگوزین نے دو طرفہ تعلقات میں توسیع اور تنوع پر بات چیت کی ۔ توانائی کے شعبہ اور ہائی ٹکنالوجی میں تعاون کے لیے مشترکہ کوششوں پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مسٹر دمیتری روگوزین نے وزیر اعظم کو روس کے صدر پوتن کے جانب سے مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم نے بھی پرجوش انداز میں انہیں مبارکباد پیش کی ۔

*****