پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم محترم جناب رابرٹ فیکوکے ہمراہ سلوواکیہ کے مختلف شعبوں جیسے ریلوے، دفاع، آٹوموٹیو، توانائی، آئی ٹی اور ہیلتھ کیئر وغیرہ کے بڑے کاروباری اور صنعتی رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ہندستان اور سلوواکیہ کے تجارتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی روابط کی ستائش کی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں ہندستان کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور شفاف، مستحکم اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار معاشی ماحول تیار کرنے کے واسطے کی جانے والی اہم اصلاحات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سلوواکیہ کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندستان میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، خاص طور پر انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے)، دفاع، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل اختراعات، سیمی کنڈکٹر، مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں دستیاب وافر مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔
صنعتی رہنماؤں نے ‘وکست بھارت’ کی جانب ہندستان کی معاشی اصلاحات کا خیرمقدم کیا اور ہندستان کی معاشی ترقی کی رفتار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی شراکت داری اور اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے ہندستان میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدےکی تکمیل کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نفاذ سے ان کے لیے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس تقریب میں درج ذیل سی ای اواور صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ م ش ع ۔ ج
Uno- 8668
PM @narendramodi interacted with leading Slovak business leaders in Bratislava in the presence of PM @RobertFicoSVK.
— PMO India (@PMOIndia) June 15, 2026
The discussions focused on strengthening economic ties, increasing investments and expanding cooperation in technology, manufacturing, innovation and other… pic.twitter.com/3SCLc7nxjH
This afternoon in Bratislava, Prime Minister Robert Fico hosted an interaction with prominent Slovak business leaders.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026
Had insightful discussions on strengthening economic ties, boosting investment flows and expanding collaboration in innovation, technology, manufacturing and… pic.twitter.com/fzKdCdjFI4