Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر ڈونل ٹرمپ سے کہا کہ بھارت آپ کی آمد کا منتظر ہے


نئی  دہلی۔24؍فروری۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے سرکاری دورے سے دو دن پہلے  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا  ’’بھارت آپ کی آمد کا منتظر ہے‘‘۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا ’’آپ کا یہ دورہ یقیناً ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے والا ہے ، آپ سے ملاقات ہوگی احمد آباد میں‘‘۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج احمد آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سابرمتی آشرم کے دورے کے ساتھ  موٹیرا اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وہ آج شام نئی دہلی آجائیں گے۔ امید ہے کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ مختلف قومی اور بین الاقوامی معاملات پر وسیع بات چیت  کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-884