Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی سےجاپانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے ملاقات کی


نئی دہلی،30 ؍ نومبر             ہند-جاپان خارجہ ودفاعی وزارتی مذاکرات(2+2)  کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہونے کے لیے ہندوستان کے دورے پر آئے جاپان کے وزیر خارجہ جناب توشی متسو موتیگی اور وزیر دفاع جناب تارو کونو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

PM India

وزیر اعظم نے دورے پر آئے  وزراء کا خیر مقدم کیا اور  اکتوبر 2018 میں جاپان میں منعقدہ 13ویں ہند-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران خود اور جاپان کے وزیر اعظم آبے کے ذریعہ طے شدہ ہدف کو حاصل کرنے میں دونوں فریقوں کے سامنے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ اجلاس ہندوستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ حکمت عملی، سلامتی اور تحفظ کے شعبہ میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

PM India

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے لوگوں، خطے اور پوری دنیا کے مفاد کے لیے ہند-جاپان تعلقات کی مجموعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل  اعلیٰ سطحی تبادلے، تعلقات کی گہرائی اور استحکام کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اور وزیر اعظم آبے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ شراکت کو مستحکم کرنے پر بہت زور دیتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اگلے مہینے ہند-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم آبے کا ہندوستان میں استقبال کرنے کےمتمنی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ہندستان کا رشتہ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمارے نقطہ نظر کا ایک اہم جزو ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان کی  ایکٹ ایسٹ پالیسی کا سنگ میل بھی ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 U. No. 5470