Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا ٹیلی فون کال موصول ہوا۔


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب  بنجمن نیتن یاہوکا آج ٹیلی فون کال موصول ہوا۔

دونوں رہنماؤں نےبھارت-اسرائیل خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں پائیدار پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 1525