پی ایم انڈیا
نئی دہلی،01۔نومبر ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی بینک کی جانب سے جاری کی جانے والی ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ کی سال 2018 کی رپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی میں اضافے کی ستائش کی ہے ۔ آج جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کا درجہ بڑھ کر 130 کے مقابلے 100 پر پہنچ گیا ہے ۔
وزیراعظم نے ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ کی رپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے متعدد پیغامات میں کہا کہ ہندوستان کی درجہ بندی میں اضافہ ہمہ شعبہ جاتی اور مجموعی اصلاحات کے لئے ٹیم انڈیا کے ذریعہ کی جانے والی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
جناب مودی نے کہا ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ کی درجہ بندی میں ہندوستان کا تاریخی اچھال دراصل ٹیم انڈیا کے ذریعہ ہمہ شعبہ جاتی اور مجموعی اصلاحات کے لئے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کی فضا ہموار ہونے کے نتیجے میں ہمارے کاروباریوں اور بالخصوص ایم ایس ایم ای کے شعبے کے کاروباریوں کو تاریخی مواقع حاصل ہوئے ہیں ، جس کے نتیجے میں مزید آسودگی اور خوشحالی آئی ہے ۔
انہوں نے کہا : ’’پچھلے تین برس کے دوران کاروبار کی آسانی کے لئے ریاستی سرکاروں کے ذریعہ مثبت جذبے کے ساتھ کئے جانے والے مقابلے زبردست فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے ہندوستان میں کاروبارکرنا کبھی اتنا آسان نہیں تھا ۔ ہندوستان ، معاشی مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے عالمی برادری کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ ‘‘
وزیر اعظم نے اس موقع پر اپنے پیغام کے آخری حصے میں کہا :’’ ہم ،اصلاح ،کارکردگی اورتبدیلی کے مقدس منتر کی رہنمائی میں ہمارا عزم ہے کہ اپنی درجہ بندی میں مزید بہتری حاصل کی جائے گی اور معاشی نمو میں اضافہ کیا جائے گا۔‘‘
*****
م ن ۔س ش۔ رم
U-5445
Historic jump in ‘Ease of Doing Business’ rankings is the outcome of the all-round & multi-sectoral reform push of Team India. pic.twitter.com/DhrEcuurgi
— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2017
Easier business environment is leading to historic opportunities for our entrepreneurs, particularly MSME sector & bringing more prosperity.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2017
Over the last 3 years we have seen a spirit of positive competition among states towards making business easier. This has been beneficial.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2017
It has never been easier to do business in India. India welcomes the world to explore economic opportunities our nation has to offer!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2017
Guided by the Mantra of ‘Reform, Perform & Transform’ we are determined to further improve our rankings & scale greater economic growth.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2017