پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آئی آئی ٹی – دہلی کی 57ویں کنووکیشن کی جھلکیاں شیئر کیں۔ تقریب کے جذباتی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کیمپس کے پُرجوش اور خوابوں سے معمور ماحول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فارغ ہونے والے طلبہ کے درمیان جسمانی طور پر موجود ہونا ان کے لیے بے حد خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا، ’’آج اس کیمپس میں آپ سب کے ساتھ اس شاندار خوش کے موقع پر شامل ہونا میرے لیے بھی بہت خاص ہے۔‘‘
جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی سلسلے وار پوسٹس کے ذریعے سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے کہا:
’’آئی آئی ٹی- دہلی کے کنووکیشن میں شرکت کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے میری نیک خواہشات، جو اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ بڑے خواب دیکھیں، چیلنجوں کا مقابلہ کریں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔‘‘
@iitdelhi
Delighted to attend the Convocation Ceremony at IIT Delhi. My best wishes to the graduating students as they begin a new chapter. May they dream big, embrace challenges and contribute to building a Viksit Bharat. @iitdelhi pic.twitter.com/u5WUbPGVZP
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2026
آئی آئی ٹی- دہلی میں داخلے کے بعد استقبالیہ پروگرام سے لے کر کنووکیشن تک طلبہ کے اس خصوصی سفر کے بارے میں بات کی۔ ہاسٹل کی یادوں اور دوستیوں سے لے کر کیمپس کی پسندیدہ بیٹھکوں تک، یہ ایسے تجربات ہیں جو زندگی بھر یاد رہیں گے۔
جب ہمارے نوجوان فارغ طلبہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب میں قدم رکھ رہے ہیں، تو میں نے ان سے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھیں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں… اپنے دوست، اساتذہ، رہنما اور معاون عملہ۔ زندگی انہیں جہاں بھی لے جائے، وہ ہمیشہ اپنے ’ادارے‘ سے جڑے رہیں۔
@iitdelhi
At IIT Delhi, spoke about the special journey from orientation to convocation. From hostel memories and friendships to favourite campus addas, these are experiences that will remain for a lifetime.
As our young graduates step into a new chapter, I urged them to cherish everyone… pic.twitter.com/RetE9wbz8F
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2026
ایک ایسی دنیا کے لیے خود کو تیار کرنا بہت اہم ہے جو غیر معمولی رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی صنعتوں، پیشوں اور بہت کچھ کو تیزی سی تبدیل کر رہی ہے۔
مشکلات ضرور در پیش ہوں گے، لیکن جو لوگ نئے حل تلاش کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں، وہ چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کر دیں گے!
It is important to prepare for a world that is changing at an unprecedented pace. Technology is transforming industries, professions and a lot more.
Challenges will come, but those who have the courage to find new solutions will turn challenges into opportunities! pic.twitter.com/5PWTBTYqU2
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2026
آئی آئی ٹی- دہلی کے طلبہ سے میں نے جن باتوں کا ذکر کیا، ان میں ایک یہ بھی تھی… امتحانات کا ایک نصاب ہوتا ہے، لیکن زندگی کا کوئی نصاب نہیں ہوتا۔ زندگی اکثر مکمل طور پر غیر نصابی ہوتی ہے!
@iitdelhi
Among the things I told the IIT Delhi students was…exams have a syllabus, life does not. Life is often completely out of syllabus!@iitdelhi pic.twitter.com/UzBgjferdV
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2026
ہماری پچھلی نسل نے خود کو ہندوستان کی جنگ آزادی کے لیے وقف کر دیا تھا۔ آج کے نوجوانوں کے سامنے ذمہ داری مختلف ہے، مگر اتنی ہی اہم بھی ہے۔ اقتصادی اور تکنیکی خود انحصاری سے لے کر صنعتی طاقت کے فروغ تک، ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ان کا کردار اہم ہے۔
An earlier generation devoted itself to the struggle for India’s freedom. The responsibility before today’s youth is different, but equally significant. From economic and technological self-reliance to industrial strength, they have a vital role in building a Viksit Bharat. pic.twitter.com/ejW5pThLjq
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2026
بہت سارے نوجوانوں کا یہ کہنا ہے… میرے خاندان میں پہلی بار کوئی فرد راکٹ، چِپ اور ڈرون تیار کرنے جا رہا ہے!
A lot of youngsters are saying…First in my bloodline to build a rocket, a chip and a drone! pic.twitter.com/HJOoybv6H8
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2026
******
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)
UR. No-1669