Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آسام دوس پر آسام کے لوگوں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام دوس کے موقع پر آسام کی بہنوں اور بھائیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا دن سورگ دیو چاولونگ سوکافا کے نظریے کو پورا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں مرکز اور آسام کی  این ڈی اے حکومتیں آسام کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں ۔ فزیکل اور سماجی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے ۔ تائی اہوم ثقافت اور تائی زبان کو مقبول بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس سے آسام کے نوجوانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

آسام دوس کے موقع پر آسام کی بہنوں اور بھائیوں کو نیک خواہشات ۔

آج کا دن سورگ دیو چاولونگ سوکافا کے نظریے کو پورا کرنے کے لئے  اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں میں مرکز اور آسام کی  این ڈی اے حکومتیں آسام کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں ۔ فزیکل اور سماجی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے ۔

تائی اہوم ثقافت اور تائی زبان کو مقبول بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس سے آسام کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔

*****

ش ح۔ م ع ۔ ج

Uno-2207