Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آنند میں جدید فوڈ پروسیسنگ سہولیات کا افتتاح کیا


 

نئی دہلی۔30ستمبر          آج وزیر اعظم نریندر مودی نے آنند میں جدید ترین چاکلیٹ پلانٹ کے ساتھ جدیدفوڈ پروسیسنگ سہولیات کا افتتاح کیا۔  انہوں نے چاکلیٹ پلانٹ کو دیکھا اور وہاں انہیں  استعمال ہونے والی مختلف ٹیکنالوجی اور مختلف مصنوعات کے بارے میں بریفنگ  دی گئی ۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے آنند کے  لوگوں کااتنی بڑی تعداد میں آنے کے لیے  شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آج  جن منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے ، وہ کوآپریٹو شعبہ کے لئے بہت ہی نفع بخش  ہے۔  انہوں نے کہا کہ امول کا برانڈ تمام دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر کے لوگوں میں ترغیب کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ امول نہ صرف دودھ پروسیسنگ  ہے ، بلکہ بااختیار بنانے کا  یہ بہترین نمونہ بھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  کوآپریٹو کے ذریعہ ، سردار پیٹل نے ایک ایسا  راستہ دکھایا جس میں   نہ ہی حکومت اور نہ ہی کسی صنعت کار کوئی عمل دخل  ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد نمونہ ہے جہاں لوگ واقعتاً  اہم ہیں۔  وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات میں کوآپریٹو شعبہ  میں ہونے والی کوششیں لوگوں، خاص طور پر کسانوں کی مدد  کی ہیں۔  انہوں نے شہر ی  ترقی سے متعلق  سردار پٹیل کی کوششوں کو بھی یاد کیا ۔

 

2022 میں بھارت کی آزادی کے 75 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان دودھ کے شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدت اور اضافی قدر پر توجہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے شہد کی پیداوار پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 

U-5074