Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر اپنی تقریر کی جھلکیاںساجھاں کیں

وزیر اعظم نے اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر اپنی تقریر کی جھلکیاںساجھاں کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر اپنی تقریر کی جھلکیاں ساجھا کیں۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا؛

’’بھاجپا نے ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی پالیسی اور نیت  کو اولین ترجیح دی ہے۔ اس کی ایک بڑی مثال میرٹھ میٹرو بھی ہے، جس کا فائدہ یہاں کے کاشتکاروں سے لے کر کاریگروں  تک سب کو حاصل ہوگا۔‘‘

’’گذشتہ برسوں میں ہماری حکومت نے جو عالمی سمجھوتے کیے ہیں، ان سے میرٹھ سمیت اترپردیش میں ایم ایس ایم ایز کی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہونے والی ہے۔‘‘

’’بھارت میں ہوئے دنیا کے سب سے بڑے اے آئی اجلاس نے اہل وطن کو فخر سے سرشار کر دیا۔ لیکن کانگریس نے جس طرح اس عالمی تقریب کو اپنی گندی اور برہنہ سیاست کا اکھاڑا بنانے کی کوشش کی، وہ ازحد شرمناک ہے۔‘‘

’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارت کی ڈبل انجن والی حکومت اترپردیش کو ملک کی سب سے بڑی معیشت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اترپردیش وکست ہوگا، تبھی بھارت وکست ہوگا۔‘‘

’’ملک میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی سمت میں آج کا دن تاریخی ہے۔ مکمل دہلی-میرٹھ نمو بھارت گلیارے کو ملک کے نام وقف کرنے پر فخر ہے۔‘‘

’’اہل وطن کے سفر کو مزید آسان اور سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ہم پورے عزم کے ساتھ مصروف ہیں۔ میرٹھ میٹرو نیٹ ورک بھی یہاں کے لوگوں کی زندگی مزید آسان بنائے گا۔‘‘

’’میرٹھ میٹرو میں سفر کے دوران بچوں کے ساتھ ہوئی بات چیت نے اس تجربے کو مزید یادگار بنا دیا۔‘‘

’’ترقیاتی پروجیکٹوں کو لے کر میرٹھ کے باشندوں کے جوش و خروش نے نئی توانائی سے بھر دیا۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2879