پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں جاری 2026 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 70 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر اروندھتی چودھری کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اروندھتی چودھری نے اپنی شاندار کامیابی سے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے ان کی تکنیکی مہارت اور غیر متزلزل خود اعتمادی کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نے آنے والے برسوں میں ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک ترین خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:
“اروندھتی چودھری نے گلاسگو میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 70 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں شاندار طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی! انہوں نے بہترین تکنیکی مہارت اور غیر متزلزل خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں بہت بہت مبارک ہو۔ میری نیک خواہشات ہیں کہ وہ آنے والے برسوں میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں۔“
# سی ڈبلیو جی 2026
Arundhati Choudhary scripts history with a brilliant Gold in the Women’s 70 kg Boxing event at the Glasgow Games! She displayed technical excellence and unwavering confidence. Congratulations to her. Wishing her many more successes in the years ahead.#CWG2026
— Narendra Modi (@narendramodi) August 1, 2026
***
UR-1137
(ش ح۔اس ک )