Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ارونیما سنہا کو ، اُن کی ماؤنٹ وِنسن ، انٹارکٹکا مہم کے لئے ترنگا سونپا


 

نئی دہلی، 12دسمبر /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ارونیما  سنہا کو  ترنگا پرچم سونپا ہے ، جو  ماؤنٹ  وِنسن ، انٹارکٹکا کے لئے اُن کی مہم کے آغاز کی علامت  ہے ۔

          محترمہ ارونیما سنہا  پہلی خاتون دِویانگ ہیں ، جنہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ سَر کی ہے  ، موصوفہ آج نئی دلّی میں  وزیر اعظم سے ملاقات کی غرض سے آئی تھیں اور انہوں نے وزیر اعظم کو عنقریب شروع ہونے والی اپنی انٹارکٹکا  مہم کی کوہ پیمائی  کے متعلق  بتایا ۔  جناب مودی نے  اُن کی متاثر کن حصولیابیوں کی ستائش کی اور اُن کی حالیہ  مہم کے لئے اپنی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں ۔

          ارونیما سنہا نے اِس سے قبل   پانچ بر اعظموں میں  سب سے بلند ترین چوٹی سر کی تھی اور اس لحاظ سے  وہ   یہ کمال حاصل کرنے  والی اولین خاتون دِویانگ بن گئی ہیں ۔  

 

 

 ( م ن ۔ ع ا  )      

U. No. 6211