Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے امریکہ کے صدر کے دورہ ہند پر مسرت کا اظہار کیا


 

نئی دلّی، 12 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے امریکہ کے صدر کے 24-25 فروری، 2020کو بھارت کے دورے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل ہو گا اور اس سے دونوں ملکوں کے طویل دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

            وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کی ایک سیریز میں کہا ہے:

            انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ POTUS@realDonaldTrump and @FLOTUS @ 24-25  فروری کو بھارت کے دورے پر آ رہے ہیں۔ بھارت اپنے انتہائی قابل قدر مہمانوں کا یادگاری استقبال کرے گا۔

            یہ ایک انتہائی اہم دورہ ہے اور اس دورے سے طویل بھارت۔ امریکی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

            بھارت اور امریکہ جمہوری اور اجتماعیت کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔ دونوں ملک مختلف نوعیت کے موضوعات پر ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات نہ صرف ہمارے شہریوں بلکہ تمام عالم کے لئے نیک شگون ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.719ٰ