Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے انجار میں ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا


 

نئی دہلی۔30ستمبر          وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انجار میں مندرا ایل این جی ٹرمینل، انجار – مندرا پائپ لائن پروجیکٹ اور پالن پور- پالی – بار میر پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں کچھ میں پیار ملا ہے وہ بے مثال ہے ۔ انہوں نے کَچھ میں پچھلے بیس سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح آج کے پروگرام کا  نمایاں حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے تین ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کیا ہے ۔

 

جناب نریندر مودی نے کہا کہ جب گجرات کو پہلا ایل این جی ٹرمینل ملا تو لوگوں کو بہت حیرانی ہوئی ۔ اب یہ ریاست کا چوتھا ایل این جی ٹرمینل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات ہندوستان کے ایل این جی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر  ہر گجراتی کو فخر کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے توانائی کے ایک مستحکم شعبہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس وقت غربت کا خاتمہ نہیں کر سکتے جب تک ہم توانائی کے لحاظ سے غریب ہونگے ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی خواہشات بڑھ رہی ہیں اور وہ روایتی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ  آئی – وے ، گیس گرڈ  اور آپٹیکل فائبر نیٹ ورک  چاہتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں بے شمار مواقع ہیں  اور دنیا بھر سے لوگ  ہندوستان آنا چاہتے ہیں ۔ یہ ہم نے کَچھ میں بھی دیکھا ہے  کہ کیسے سفید  رَن دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ہوا بازی کے  شعبہ مزید قابل استطاعت بنانے اور رابطے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات  کا ذکر کیا ۔

 

وزیر اعظم نے سبھی گاؤں تک بجلی پہنچانے  اور ہندوستان کے ہر ایک گھر میں بجلی پہنچانے کو یقینی بنانے کے تئیں کوششوں کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہر عام شہری کی زندگی میں معیاری تبدیلی لانا چاہتے ہیں ۔

 

 

U-5076