Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اُنَّتی شرما کو خواتین کے 63 کلو گرام زمرے کے جوڈو مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے 63 کلو گرام زمرے کے جوڈو مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر اُنَّتی شرما کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اُنَّتی شرما کا عزم و استقلال پورے مقابلے کے دوران واضح طور پر نظر آیا۔

جناب مودی نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے مسلسل کامیابی کی  دعا کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’جوڈو میں بھارت کے لیے ایک اور اعزاز!

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے 63 کلو گرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے اُنَّتی شرما کو مبارکباد۔ کھیل کے دوران ان کا عزم و استقلال واضح طور پر نظر آیا۔ دعا گو ہوں کہ وہ اپنی مستقبل کی کوششوں میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرتی رہیں۔

#سی ڈبلیو جی 2026‘‘

 

 

 

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1145