پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔ 05 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے باری پاڑہ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے رسیکا رائے مندر کی ترقی اور تحفظ نیز ہری پورگڑھ کے قدیم قلعہ میں کھدائی کی گئی ڈھانچے کے کاموں کے آغاز کے لیے ایک ڈیجیٹل تختی کی نقاب کشائی کی۔
انہوں نےتین قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔
انہوں نے آئی او سی ایل کے پردیپ-ہلدیا-درگا پور ایل پی جی پائپ لائن کے بالاسور-ہلدیا-درگا پور سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے بالاسور میں ملٹی ماڈل لوجسٹک پارک اور چھ پاسپورٹ سیوا کیند کا بھی افتتاح کیا۔
انہوں نے ٹاٹا نگر سے بادم پہر تک جانے والی دوسری مسافر ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے یا جس کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ، ان کی مجموعی لاگت 4000 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈھانچہ جاتی ترقی پر توجہ دے رہی ہے ، جو عام لوگوں کی زندگیوں میں بنیادی فرق آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بالاسور-ہلدیا-درگا پور ایل پی جی پائپ لائن مغربی بنگال اور اڈیشہ کے کچھ حصوں میں ایل پی جی کی آسان سپلائی کو یقینی بنائے گا، جس سے وقت اور نقل و حمل کے خرچ میں بچت ہوگی ۔
انہوں نے اکیسویں صدی میں کنیکٹوٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جدید ڈھانچوں کی تخلیق اور کنیکٹوٹی میں بے مثال سرمایہ لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک، ریل اور فضائی کنیکٹوٹی پر اڈیشہ میں بھی زور دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ریل کنیکٹوٹی سے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور صنعتوں کو معدنیاتی وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل ہوگی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بہتر ڈھانچوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ملک کے متوسط طبقے اور درمیانہ صنعتوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سڑکیں، صاف ٹرینیں اور کفایتی ہوائی سفر سے متوسط طبقہ کے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار برسوں میں مرکزی حکومت نے لوگوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درپیش دشواریوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جن چھ پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے ، اس سمت میں ایک قدم ہے ۔ انہوں نے اسے ‘‘زندگیوں میں آسانی’’ پیدا کرنے کے تئیں ایک اور کوشش بتائی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے بیش بہا تہذیبی ورثے کا تحفظ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعتقاد ، روحانیت اور تاریخ سے متعلق مقامات کے ساتھ ساتھ یوگا اور آیوروید کی جانکاری کو مشتہر کیا جارہا ہے اور انہیں فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج سے رسیکا رائے مندر کی ترقی اور تحفظ نیز ہری پورگڑھ کے قدیم قلعہ میں کھدائی کی گئی ڈھانچے کے کاموں کے آغاز کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ان کوششوں سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
U-124