Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں نقرئی تمغہ جیتنے پر منیش نروال کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ، ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پستول ایس ایچ 1 مقابلے میں متاثر کن کارکردگی دکھا کر نقرئی تمغہ  جیتنے کے لیے منیش نروال کو مبارکباد دی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ اپنی توجہ اور عزم مصمم کے ذریعے مسلسل منفرد شناخت قائم کر رہے ہیں، جناب مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’منیش نروال نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 10 ایم ایئر پستول ایس ایچ 1 مقابلے میں متاثرکن کارکردگی دکھاکر نقرئی تمغہ جیتا۔ منیش اپنی یکسوئی اور عزم  مصمم کے ذریعہ اپنی منفرد شناخت قائم کر رہے ہیں۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6366