Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے جیہان دوراب مدن کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے سنگلز کلاس 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے جیہان دوراب مدن کو مبارکباد دی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت کا پیرا ٹیبل ٹینس دستہ مسلسل ملک کا نام روشن کر رہا ہے، جناب مودی نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ان کے جذبے اور مہارتوں کی عکاس ہے، اور انہوں نے دعا کی کہ وہ آنے والے وقت میں کامیابی کی نئی بلندیاں سر کرتے رہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’بھارت کا پیرا ٹیبل ٹینس دستہ ہمیں مسلسل فخر کا احساس کرا رہا ہے۔

جیہان دوراب مدن نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے سنگلز کلاس 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کی کامیابی ان کے جذبے اور مہارتوں کی عکاس ہے۔

خدا کرے کہ وہ آنے والے وقت میں کامیابی کی نئی بلندیاں سر کرتے رہیں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6368