Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں خواتین کے انفرادی گولف مقابلے میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے پر پرنَوی شرَتھ اَرس کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں خواتین کے انفرادی گولف مقابلے میں  بھارت کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر پرنَوی شرَتھ اَرس کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے  ، ملک کو کھیل کا ایک ایسا یادگار لمحہ دیا ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کامیابی سے مزید نوجوان  بھارتی اس کھیل کی جانب راغب ہوں گے اور انہیں اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔

جناب مودی نے پرنوی شرَتھ اَرس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ تاریخ کے صفحات میں درج ہونے والی ایک کامیابی!

ایشین گیمز میں خواتین کے انفرادی گولف مقابلے میں  بھارت کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر پرنَوی شرَتھ اَرس کو مبارکباد۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کو کھیل کا ایک ایسا یادگار لمحہ دیا ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امید ہے کہ اس کامیابی سے مزید نوجوان  بھارتی اس کھیل کی جانب راغب ہوں گے اور انہیں اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔  بہت خوب کھیلا! پرنَوی کے لیے نیک خواہشات: PM @narendramodi ‘‘

۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )

U.No. 4587