Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں ری کرو مکسڈ ٹیم مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے والے دھیرج بوم دیورا اور کم کم انل موہود کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں ری کرو مکسڈ ٹیم مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے دھیرج بوم دیورا اور کم کم انل موہود کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے غیرمعمولی  مہارت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، اور بھارت کو ایشین گیمز  کے اس مقابلے میں پہلی مرتبہ نقرئی تمغہ دلایا۔

جناب مودی نے اس یادگار کامیابی کے لیے دونوں تیر اندازوں کو مبارکباد دی اور ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا؛

’’شاندار نقرئی تمغہ!

ایشین گیمز کے دوران ری کرو مکسڈ ٹیم مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے والے دھیرج بوم دیورا اور کم کم انل موہود پر فخر ہے۔

انہوں نے غیر معمول مہارت اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، اور ایشین گیمز کے اس مقابلے میں ہمارے ملک کو پہلا نقرئی تمغہ دلایا۔

اس یادگار کامیابی کے لیے ہمارے دونوں تیر اندازوں کو مبارکباد اور ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4515