Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں مردوں کے 57 کلو گرام زمرے  کے فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے والے امن شہراوت  کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں مردوں کے 57 کلو گرام زمرے کے فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں بھارت کو پہلا طلائی تمغہ جتانے والے امن شہراوت کو مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے سے لے کر اس مرتبہ پوڈیم پر سب سے اوپر کھڑے ہونے  تک، امن شہراوت نے زبردست ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛

’’امن شہراوت کے لیے شاندار فتح!

انہوں نے ایشین گیمز میں مردوں کے 57 کلو گرام زمرے کے فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں بھارت کو پہلا طلائی تمغہ جتا کر تاریخ رقم کی ہے۔ گذشتہ ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے سے لے کر اس مرتبہ پوڈیم میں سب سے اوپر کھڑے ہونے تک، انہوں نے زبردست ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہیں مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4596