Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سُبھاشتم کا اشتراک کر کے  پختہ عزم، ضبط نفس اور دانائی کی خوبیوں کو اجاگر کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سُبھاشتم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پختہ عزم اورضبط نفس وہ طاقتیں ہیں، جو انتہائی دشوار راستوں کو بھی آسان بنا دیتی ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آج ہمارے نوجوان اسی عزم کے ساتھ مسلسل قوم کی تعمیر میں مصروف عمل ہیں۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:

’’پختہ عزم اور ضبطِ نفس وہ طاقت ہے ،جو مشکل سے مشکل راستے کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان ساتھی اسی عزم کے ساتھ مسلسل قوم کی تعمیر میں مصروف عمل ہیں۔‘‘

निश्चित्य यः प्रक्रमते
नान्तर्वसति कर्मणः।

अबन्ध्यकालो वश्यात्मा
वै पण्डित उच्यते॥

جو شخص کسی کام کو اچھی طرح غور و فکر کرنے کے بعد پختہ عزم کے ساتھ شروع کرتا ہے، اسے کبھی ادھورا نہیں چھوڑتا، وقت کا دانشمندی سے استعمال کرتا ہے اور اپنے نفس پر مکمل قابو رکھتا ہے، وہی حقیقی معنوں میں دانا اور صاحب حکمت ہوتا ہے۔

 

********

 

ش ح۔ م ع ن۔ ش ہ ب

Uno-7834