Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت کی تدریجی ترقی سے بلند عزائم اور خود اعتمادی تک کے سفر کو اجاگر کرنے والے ایک مضمون کا اشتراک کیا


وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این۔ چندرابابو نائیڈو کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ قیادت کے دوران کیسے بھارت کی ترقی اور عوام کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

جناب نائیڈو نے اجاگر کیا کہ بنیادی ڈھانچے اور فلاحی اقدامات سے لے کر ٹیکنالوجی، اختراع اور عالمی سطح پر بھارت کو ایک مقام حاصل ہونے تک، ان برسوں کے دوران وسیع پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جو بھارت کے تدریجی پیش رفت سے بلند عزائم اور خود اعتمادی تک کے سفر کی عکاسی کرتی ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 25 سالہ قیادت بھارت کی ترقی اور اس کے عوام کو بااختیار بنانے پر مرکوز رہی ہے، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب @ncbn نے لکھا ہے۔ بنیادی ڈھانچے اور فلاحی اقدامات سے لے کر ٹیکنالوجی، اختراع اور عالمی سطح پر بھارت کو ایک مقام حاصل ہونے تک، ان برسوں کے دوران وسیع پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

بھارت کے تدریجی پیش رفت سے بلند عزائم اور خود اعتمادی تک کے سفر پر یہ مضمون ضرور پڑھیں۔‘‘

***********

ش ح۔ رک۔

U No. 4755