Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت کے ایشیائی ببر شیروں  کی شاندار واپسی سے متعلق ایک مضمون شیئر کیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بھارت کے ایشیائی ببر شیروں کی شاندار واپسی کا ذکر کیا گیا ہے۔ ملک میں ایشیائی  ببر شیروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کا مسکن اور  رہائش کا دائرہ  بھی وسیع ہو رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’ جنگلی حیات  کے تحفظ  سے متعلق حکومت کا غیر متزلزل عزم، جسے عوام کی بھرپور  حمایت حاصل ہے، جنگلی حیات کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے اس نسل کو محفوظ رکھنے کی ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ ‘‘

جناب مودی نے ایکس پر لکھا؛

ایک شاندار واپسی! بھارت میں ایشیائی  ببر شیروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کا مسکن اور دائرۂ رہائش بھی وسیع ہو رہا ہے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کی خاطر حکومت کا غیر متزلزل عزم، جسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، جنگلی حیات کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے ، اس نسل کو محفوظ رکھنے کی ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی یہ معلوماتی تحریر @byadavbjp ملاحظہ کریں ۔

***************

( ش ح ۔ ش م  ۔ ع ا )

U.No. 1719