Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے جانی اتلاف پر گہرے رنج  اور افسوس کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے ضلع لکھی سرائے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والے جانی اتلاف پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت  کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:

’’بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کے باعث ہونے والے جانی اتلاف سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی ملے۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م ش ع ۔ع ن)

U. No. 2201