Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تھیرو آر نلاکنو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


 وزیر اعظم نے تھیرو آر نلاکنو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کی گراس روٹ کنیکٹ اور پسماندہ لوگوں کو آواز دینے کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تھیرو آر نلاکنو کا معاشرے کے تمام طبقات میں بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا اور ان کی سادگی خاص طور پر قابل ذکر تھی۔ وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے  ایکس  پر لکھا:

‘‘تھیرو آر نلاکنو کو ان کے نچلی سطح سے جڑنے اور پسماندہ لوگوں، محنت کشوں اور کسانوں کی آواز بننے کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ معاشرے کے تمام طبقات میں ان کا بہت احترام کیا جاتا تھا۔ ان کی سادگی بھی اتنی ہی قابل ذکر تھی۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور مداحوں سے میری تعزیت۔’’

*****

ش ح – ظ الف ع د

UR No. 3067