پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نیکول پاشینیان نے آج 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغیز جمہوریہ کے بشکیک میں ملاقات کی ۔ اس سال جون میں آرمینیا میں عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم پاشینیان کے دوبارہ اپنے عہدے پرتقرری کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم پاشینیان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم پاشینیان کو ان کی انتخابی جیت اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، معیشت، فارماسیوٹیکل، کان کنی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کی حالیہ توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی گرمجوشی اور دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزرائے اعظم نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم پاشینیان نے وزیر اعظم مودی کو آرمینیا-آذربائیجان امن معاہدے کے نفاذ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
*****
ش ح۔م ح۔ج ا
Urdu No-2810
PM @narendramodi held a wonderful meeting with PM @NikolPashinyan of Armenia on the sidelines of the SCO Summit in Bishkek. The leaders discussed expanding cooperation in defence, space, IT, education, pharmaceuticals and other areas, along with strengthening trade and investment… pic.twitter.com/tbzfWxQgHb
— PMO India (@PMOIndia) August 31, 2026
A wonderful meeting with Prime Minister of Armenia, Mr. Nikol Pashinyan on the sidelines of the SCO Summit in Bishkek.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 31, 2026
India-Armenia cooperation is all set to grow in defence, IT, space, education, pharmaceuticals and more.
We are equally certain to deepen trade and… pic.twitter.com/y2W7ToY5GB