پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا آج تاریخی براتیسلاوا قلعے میں جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم عزت مآب مسٹر رابرٹ فیکو نے پرتپاک استقبال کیا۔ آمد پر انہیں باضابطہ اعزازی استقبال پیش کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو جامع شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے کا خیرمقدم کیا، جو دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار اور دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، خلائی شعبہ، سول نیوکلیئر توانائی، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل اختراع، تعلیمی تبادلے، ثقافت اور ہنرمند افراد کی نقل و حرکت شامل تھے۔ انہوں نے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور سپر کمپیوٹرز میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا۔
وزیر اعظم نے اپریل 2025 میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سلوواکیہ کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت پر وزیر اعظم فیکو کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اظہارات کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کثیرالجہتی اور عالمی گورننس اداروں کی اصلاحات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔
رہنماؤں نے حالیہ بھارت-ای یو سربراہی اجلاس کے حوصلہ افزا نتائج پر گہری اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی بھارت-ای یو ایف ٹی اے کے کامیاب اختتام اور مشترکہ جامع اسٹریٹجک ایجنڈا کو اپنانے کا خیرمقدم کیا، جو مل کر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
مذاکرات کے بعد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، لیبر مائیگریشن، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق، اور آڈیو ویژول تخلیق کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ دفاعی تعاون کے فروغ سے متعلق ایک لیٹر آف انٹینٹ کا بھی تبادلہ ہوا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بھارت کوسیسے ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے شعبے میں اپنی نوعیت کی پہلی چیئر قائم کرے گا۔
وزیر اعظم فِیکو نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ (لنچ) کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے میزبان کو باہمی طور پر مناسب تاریخ پر بھارت کے دورے کی دعوت دی۔
***
) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)
U.No. 8638
PM @narendramodi held an excellent meeting with PM @RobertFicoSVK, during which India and Slovakia elevated their ties to a Comprehensive Partnership.
— PMO India (@PMOIndia) June 15, 2026
The leaders discussed cooperation in AI, railways, green technology, space, automobiles, digital technology and advanced… pic.twitter.com/LmfveHG0Ga
Held an excellent meeting with Prime Minister Fico. This is indeed a very special moment for the India-Slovakia friendship.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026
Considering the strong potential of our ties, we have elevated our relations to a Comprehensive Partnership.
Our talks covered cooperation in sectors… pic.twitter.com/MEBIcKhyps
We view technology as a key pillar of the India-Slovakia partnership. The MoU on digital technology will open many new areas of cooperation. We will also work closely in AI and space. pic.twitter.com/DiSARinHrw
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026
S premiérom Ficom som absolvoval výborné stretnutie. Je to skutočne veľmi výnimočný moment pre priateľstvo medzi Indiou a Slovenskom.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026
Vzhľadom na veľký potenciál našich vzťahov sme ich povýšili na úroveň Komplexného partnerstva.
Naše rozhovory sa týkali spolupráce v oblastiach,… pic.twitter.com/XA2NfCABmG
Technológie považujeme za jeden z kľúčových pilierov partnerstva medzi Indiou a Slovenskom. Memorandum o porozumení v oblasti digitálnych technológií otvorí mnohé nové možnosti spolupráce. Budeme takisto úzko spolupracovať v oblastiach umelej inteligencie a vesmírnych… pic.twitter.com/sbmqi0bdbw
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026