پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اہم سماجی سلامتی اور پنشن اسکیموں کے اثرات کو اجاگر کیا جن کا آغاز این ڈی اے حکومت نے 11 برس قبل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل قدمیاں بھارت کے عوام کے لیے وقار، یقین دہانی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی عہدبستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا نے ملک میں زمینی سطح پر زندگیوں کو مثبت انداز میں متاثر کیا ہے اور سماجی سلامتی کے ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کی ہے۔
اٹل پنشن یوجنا کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس اسکیم نے مختلف افراد کو ان کے بڑھاپے میں مزید محفوظ زندگی جینے میں مدد فراہم کی ہے اور یہ سماجی سلامتی کو قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے لیے حکومت کی عہدبستگی کو اجاگر کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے افزوں شراکت داری اور اٹل پنشن یوجنا کے تحت خواتین کو حاصل ہونے والے فوائد پر بھی مسرت کا اظہار کیا، اور اسکیم کی کامیابی میں ناری شکتی کے تعاون کو اجاگر کیا۔
جناب مودی نے ایکس پر اپنے تبصرے ساجھا کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’# جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس ‘استعمال کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’آج کے دن، 11 برس قبل، این ڈی اے حکومت کے ذریعہ کلیدی سماجی سلامتی اور پنشن اسکیمیں لانچ کی گئی تھیں۔ یہ بھارت کے عوام کی زندگیوں میں وقار، یقین دہانی اور مالی شمولیت لانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس تبصرے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا نے زمینی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
#جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس‘‘
On this day, 11 years ago, key social security and pension schemes were launched by the NDA Government. They reflect our commitment to bring dignity, assurance and financial security into the lives of the people of India. This thread highlights that the PM Jeevan Jyoti Bima… https://t.co/eWs40NWzkw
— Narendra Modi (@narendramodi) May 9, 2026
’’اٹل پنشن یوجنا مختلف افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے، جس نے انہیں ان کے بڑھاپے میں مزید محفوظ زندگی بسر کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ اسکیم سماجی سلامتی کو قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دیکھنا باعث مسرت ہے کہ ہماری ناری شکتی خاص طور پر اس اسکیم سے استفادہ کر رہی ہیں۔
#جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس‘‘
اٹل پنشن یوجنا مختلف افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے، جس نے انہیں ان کے بڑھاپے میں مزید محفوظ زندگی بسر کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ اسکیم سماجی سلامتی کو قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دیکھنا باعث مسرت ہے کہ ہماری ناری شکتی خاص طور پر اس اسکیم سے استفادہ کر رہی ہیں۔۔۔https://t.co/gDNHL7C8Hl
Anniversary Spotlight On Pension Security!
On the anniversary of Atal Pension Yojana, let’s see how this impactful initiative of the Modi Government has brought financial security to millions. From small savings to assured pensions, it empowers youth, women, and workers to build… pic.twitter.com/95JfGoQAu9
— MyGovIndia (@mygovindia) May 9, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6854