Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے خواتین کے اسکیٹ ٹیم مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پریناز دھالیوال، مہیشوری چوہان اور رائزا ڈھلوں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خواتین کے اسکیٹ ٹیم مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پریناز دھالیوال، مہیشوری چوہان اور رائزا ڈھلوں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی توجہ، درست نشانے اور ٹیم ورک نے  ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک اور قابل فخر لمحہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ کوششوں کے لیے بھی ان تینوں کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’خواتین کے اسکیٹ ٹیم مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پریناز دھالیوال، مہیشوری چوہان اور رائزا ڈھلوں کو مبارکباد۔ان کی توجہ، درست نشانے اور ٹیم ورک نے  ہندوستانی  کھیلوں کے لیے ایک اور قابل فخر لمحہ فراہم کیا ہے۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات: PM @narendramodi  ‘‘۔

 

 

***

 ش ح – ظ الف – م  ش

UR No. 3958