Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں خواتین کے 69 کلو گرام زمرے کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر ہرجندر کور کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیل 2026 میں خواتین کے 69 کلو گرام زمرے کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر  ہرجندر کور کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ ہرجندر کی یہ کارکردگی ان کی بہترین ذاتی کارکردگی تھی، انہوں نے کہا کہ  بھارت کے ویٹ لفٹرس کو ان کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا باعث مسرت ہے۔

جناب مودی نے ہرجندر کور کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات سے نوازا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’گلاسگو میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 69 کلو گرام زمرے کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر ہرجندر کو مبارکباد۔  یہ حقیقت بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز کی کارکردگی  ان کی بہترین  ذاتی کارکردگی تھی۔ کھیلوں میں ہمارے ویٹ لفٹرس کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا باعث مسرت ہے۔ ہرجندر کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری طرف سے نیک ترین خواہشات۔

#سی ڈبلیو جی 2026‘‘

 

 

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:905