Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر یش ویر سنگھ کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں کھیلے جارہے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر یش ویر سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یش ویر سنگھ نے نیزہ بازی میں متاثر کن کارکردگی پیش کی، جس سے ان کے جوش و جذبے کی عکاسی  ہوتی ہے۔

جناب مودی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی حصولیابی متعدد نوجوان ایتھلیٹوں کو ترغیب فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

جناب مودی نے ایکس پر لکھا؛

’’مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر یش ویر سنگھ کو مبارکباد! انہوں نے نیزہ بازی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے ان کے جوش و جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کی حصولیابی متعدد نوجوان ایتھلیٹوں کو ترغیب فراہم کرے گی۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات۔

# سی ڈبلیو جی 2026‘‘

 

********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1092