Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے 10000 میٹر  مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر گُلویر کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیل 2026 کے دوران مردوں کے 10000 میٹر مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے گُلویر  کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے گلویر کی عہدبستگی اور لگن کی ستائش کی اور انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات سے نوازا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا؛

’’گلویر گلاسگو میں سرخرو ہوئے!

مردوں کے 10000 میٹر مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی عہد بستگی اور لگن قابل ستائش ہیں۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔

# سی ڈبلیو جی 2026‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:904